ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بلیک فنگس راجستھان میں وباء قرار

بلیک فنگس راجستھان میں وباء قرار

Thu, 20 May 2021 11:55:25    S.O. News Service

جے پور، 20؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) جو لوگ کورونا سے صحت یاب ہوچکے تھے، ا ب وہ بلیک فنگس کے شکار ہورہے ہیں۔ کئی ریاستوں میں بلیک فنگس میوکور مائی کوسس کے کیس تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ ریاست میں جان لیوا انفیکشن کے بڑھتے ہوئے کیسوں کے پیش نظر راجستھان حکومت نے بلیک فنگس کو وبا قرار دیا ہے۔ ہریانہ حکومت نے بھی ایک دن پہلے ہی بلیک فنگس کو وبا قرار دیا ہے۔ ہریانہ حکومت نے ضروری ہدایات جاری کی ہیں اور اگر ان پر عمل نہیں کیا گیا،تو کارروائی کی جائے گی۔ بلیک فنگس ایک سنگین اور نایاب انفیکشن ہے، جو میوکورمیسٹس کے ایک گروپ کی وجہ سے ہوتا ہے، یہ آب و فضا میں رہتا ہے، یہ بنیادی طور پر ان لوگوں کو متاثر کرتا ہے جنہیں طبی پریشانی ہیں، وہ مدافعتی قوت کی ادویات لیتے ہیں۔مریضوں کو مشورہ دیاگیا ہے کہ وہ جلد سے جلد علاج کریں، ذیابیطس پر قابو پائیں، جب ضروری ہو تب ہی اسٹیرائڈز لیں۔


Share: